news

پاکستانی ٹیکسٹائل صنعت بحران کا شکار، برآمدات میں نمایاں کمی

Published

on

پاکستان کی ٹیکسٹائل ایکسپورٹس کئی مہینوں کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں، جس کی وجہ سے ٹیکسٹائل صنعت بحرانی صورتحال کا شکار ہو گئی ہے۔ فروری میں ٹیکسٹائل فیکٹریوں کی بندش کے باعث ایکسپورٹس میں کروڑوں ڈالر کی کمی کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق، جولائی 2024 کے بعد فروری 2025 میں ٹیکسٹائل برآمدات کم ترین سطح پر آ گئیں، جہاں ماہانہ بنیادوں پر 26 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی۔ پچھلے مہینے ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم ایک ارب 42 کروڑ ڈالر رہا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، فروری میں پاکستانی ٹیکسٹائل کی برآمدات کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ ذرائع کے مطابق، فروری میں ماہانہ بنیاد پر ٹیکسٹائل برآمدات میں 26 کروڑ ڈالر کی کمی واقع ہوئی، جس کے نتیجے میں فروری 2025 میں ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم ایک ارب 42 کروڑ ڈالر رہا، جبکہ جنوری میں یہ ایک ارب 68 کروڑ ڈالر تھا۔

ذرائع کے مطابق، دسمبر 2024 میں ٹیکسٹائل برآمدات ایک ارب 48 کروڑ ڈالر تھیں، جبکہ نومبر 2024 میں یہ ایک ارب 46 کروڑ ڈالر تھیں۔

اکتوبر 2024 میں ٹیکسٹائل برآمدات ایک ارب 63 کروڑ ڈالر تھیں، جبکہ ستمبر 2024 میں یہ ایک ارب 61 کروڑ ڈالر تھیں۔ اسی طرح، اگست اور جولائی 2024 میں ٹیکسٹائل برآمدات بالترتیب ایک ارب 64 کروڑ ڈالر اور ایک ارب 27 کروڑ ڈالر تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version