news

عمران خان کا دو ٹوک پیغام: جو مرضی کرلیں، ڈیل نہیں کروں گا

Published

on

علیمہ خان نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل میں قید بانی تحریک انصاف عمران خان نے واضح پیغام دیا ہے کہ وہ کسی بھی صورت میں ڈیل نہیں کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق، علیمہ خان نے منگل کے روز اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی تجویز پسند نہیں آئی، اور انہوں نے کہا ہے کہ اسٹیڈیم کا نام واپس رکھا جائے۔
علیمہ خان نے مزید بتایا کہ آج بانی سے ایک ہفتے بعد ملاقات ہوئی ہے، اور بانی کے تمام کیسز کی سماعت ملتوی کر دی گئی ہے۔ آج ہماری بشری اور بانی دونوں سے ملاقات ہوئی، اور بانی پی ٹی آئی بالکل صحت مند اور خوش نظر آ رہے تھے، ان کے کان میں کوئی تکلیف نہیں اور نہ ہی کوئی اور بیماری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے حامی سوشل میڈیا پر بیٹھ کر افواہیں پھیلا رہے ہیں، ان سے کوئی پوچھے کہ ان کے ذرائع کیا ہیں۔ سوشل میڈیا پر یہ افواہیں بھی چل رہی ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کے دماغ میں کوئی انفیکشن ہو گیا ہے، لیکن اللہ تعالٰی ان کی حفاظت کر رہا ہے۔

علیمہ خان نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کے ذاتی معالج کی ان سے ملاقات نہیں کرائی جا رہی، اور بانی کی بچوں سے بھی بات نہیں کرائی جاتی۔ سلمان اکرم راجا کو آج یہ ذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ بانی کی ذاتی پٹیشنز کا جائزہ لیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version