news

بیرسٹر گوہر: الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام

Published

on

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہا ہے۔ مخصوص نشستیں ہمارا حق ہیں اور ہمیں ہی ملنی چاہئیں۔ آج پورا سال ہو گیا ہے کہ پی ٹی آئی کو سرٹیفکیٹ نہیں ملا۔ الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو اس بات کا احساس کرنا چاہیے کہ ایک سال گزر چکا ہے اور یہ معاملہ مکمل ہونا چاہیے۔ ہمارے بعد انٹرا پارٹی الیکشن کرانے والی جماعتوں کو سرٹیفکیٹ مل چکے ہیں، جبکہ مخصوص نشستوں کے لیے بھی الیکشن کمیشن نے ہمارا آرڈر روک رکھا ہے۔ پی ٹی آئی کا انٹرا پارٹی کیس الیکشن کمیشن کے سامنے ہے، اور آج الیکشن کمیشن نے ہمارے کیس کی سماعت 8 اپریل تک ملتوی کر دی ہے۔

سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے معاملے میں ہمارے حق میں فیصلہ دیا تھا، لہذا الیکشن کمیشن کو جلد از جلد نوٹیفکیشن جاری کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مخصوص نشستیں ہمارا حق ہیں، لیکن اس معاملے میں الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری نبھانے میں مکمل طور پر ناکام رہا ہے۔ حکومت نے نئے الیکشن کمشنر کی تقرری کے لیے ابھی تک کوئی عمل شروع نہیں کیا ہے، اور سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی جانب سے نئے الیکشن کمشنر کے تقرر کے لیے کوئی کمیٹی بھی نہیں بنائی گئی ہے۔ ہماری طرف سے نام تیار ہیں، جیسے ہی کمیٹی بنے گی، ہم عمل شروع کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version