news

پاکستان کی معیشت اور سیاسی خبریں | حکومتی فیصلے اور آئی ایم ایف مذاکرات

Published

on

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخواہ میں لاقانونیت، دہشت گردی اور کرپشن میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ایک سال میں 365 دن ہوتے ہیں، مگر کے پی حکومت نے 625 منصوبے شروع کر دیئے ہیں، جو کہ گنڈاپور سرکار کے ایک ارب درختوں کی طرح ہوں گے۔ انہوں نے خیبرپختونخواہ میں 625 نئے منصوبوں کے دعوے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایک سال میں انہوں نے کسی وزیر یا وزیراعلیٰ کو نئے منصوبے کا افتتاح کرتے نہیں دیکھا۔ ایک سال میں 625 بار تو وزیر اعلیٰ دفتر تک نہیں آئے، کیا یہ منصوبے مؤکلات نے شروع کروائے؟ جس صوبے کے پاس یونیورسٹیوں کے بجٹ کی کمی ہے اور انہیں زمینیں بیچنی پڑ رہی ہیں، وہ 625 منصوبوں کا جھوٹ مت بولیں۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ خیبرپختونخواہ کو وفاق سے ملنے والے فنڈز صرف جلسوں، دھرنوں اور بندربانٹ کی نظر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ خیبرپختونخواہ کو دیئے گئے فنڈز کا آڈٹ کروائے، کیونکہ وہاں سرکاری ملازمین تنخواہوں اور بلدیاتی نمائندوں کے فنڈز کے لیے ہر ہفتے احتجاج کر رہے ہیں۔ علی امین گنڈاپور کی ترجیحات میں صوبے کے غریب عوام نہیں بلکہ اڈیالہ کا قیدی ہے۔ خیبرپختونخواہ میں کرپشن اپنے عروج پر ہے، اور احتساب کمیٹی کے لوگ بھی اس میں ملوث ہیں، گھڑیاں، انگوٹھیاں اور 190 ملین کے ڈالر۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version