news

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی: سکیورٹی صورتحال تشویشناک، ریاستی رٹ قائم کرنے کے لیے اقدامات ناگزیر

Published

on

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ میں کبھی یہ نہیں کہوں گا کہ سکیورٹی کی صورتحال اچھی ہے، بلکہ میں خود یہ تسلیم کرتا ہوں کہ سکیورٹی کی حالت تشویشناک ہے۔ مولانا فضل الرحمن اور عمر ایوب یہ کہہ رہے ہیں کہ کچھ اضلاع آزادی کا اعلان کرنے والے ہیں، تو عمر ایوب محمود خان اچکزئی سے پوچھے بغیر ایک گلی کا نام بتا دیں۔
کوئٹہ میں پی ڈی ایم اے کے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ صوبے کے تمام کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ارکان پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے کر راشن کی شفاف تقسیم کو یقینی بنائیں۔ وفاق اور پنجاب کی حکومتوں نے بہترین طریقہ اپنایا ہے کہ لوگوں کو امداد ان کے بینک اکاؤنٹ میں دی جائے، لیکن بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں لوگوں کے پاس بینک سمیت جدید سہولیات نہیں ہیں، جس کی وجہ سے یہ طریقہ کار یہاں نہیں اپنایا جا سکا۔ تاہم، حکومت یہ یقینی بنائے گی کہ حق حقدار تک پہنچے۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ سڑکوں کو محفوظ بنانے اور آمد و رفت بحال رکھنے کی ذمہ داری صوبائی حکومت کی ہے۔ حکومت کو اس مسئلے کا سامنا ہے کہ جب کوئی احتجاج کے لیے آتا ہے تو وہ یہ نہیں سمجھتا کہ یہ احتجاج ان کا ہے، لیکن احتجاج کے مقام کا تعین صوبائی حکومت کا اختیار ہے۔ مجھے اس مسئلے کا حل طاقت کے استعمال میں نظر آتا ہے، اور ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر حکام لوگوں سے بات چیت کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version