news
ریتک روشن اور سوزین خان کی مہنگی ترین طلاق، بالی ووڈ کی تاریخ کا ریکارڈ
بالی ووڈ کی دنیا میں محبت کی کہانیاں اکثر طلاق کے المیے پر ختم ہوتی ہیں، اور ان میں سے کچھ طلاقیں نہ صرف جذباتی بلکہ مالی اعتبار سے بھی بہت مہنگی ثابت ہوتی ہیں۔ ایسی ہی ایک طلاق بھارتی اداکار ریتک روشن اور ان کی سابقہ اہلیہ سوزین خان کی ہے، جو بالی ووڈ کی تاریخ کی مہنگی ترین طلاق سمجھی جاتی ہے۔
ریتک روشن اور سوزین خان کی شادی 2000 میں ہوئی تھی، اور یہ جوڑی بالی ووڈ کی سب سے خوبصورت اور مشہور جوڑیوں میں سے ایک تھی۔ تاہم، 2014 میں دونوں نے علیحدگی کا اعلان کیا، جس نے ان کے مداحوں کو حیران کردیا۔
لیکن اس طلاق کی سب سے بڑی بات یہ تھی کہ ریتک روشن نے بھارتی قانون کے مطابق سوزین خان کو 380 کروڑ بھارتی روپے ادا کیے۔ یہ رقم بالی ووڈ کی تاریخ میں طلاق کے معاملے میں ادا کی گئی سب سے بڑی رقم ہے، جس کی وجہ سے یہ طلاق بالی ووڈ کی مہنگی ترین طلاق کہلائی۔
بالی ووڈ میں طویل رشتوں کے ٹوٹنے کی یہ کوئی پہلی مثال نہیں ہے۔ اس سے قبل کرشمہ کپور اور سنجے کپور کی طلاق بھی کافی زیر بحث رہی تھی۔ دونوں نے 2006 میں شادی کی تھی، لیکن 2016 میں انہوں نے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔ طلاق کے بعد سنجے کپور نے کرشمہ کو ایک پرتعیش گھر کے علاوہ 70 کروڑ روپے ادا کیے تھے۔
2025 کا آغاز بھی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں رشتوں کے ٹوٹنے کے ساتھ ہوا ہے۔ اس سال کے پہلے دو مہینوں میں بالی ووڈ اور ہالی ووڈ میں کئی جوڑوں کی علیحدگی کی خبریں سامنے آئی ہیں۔