news

وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان پیکج 2025 کا افتتاح کر دیا

Published

on

وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان پیکج 2025ء کا افتتاح کر دیا ہے، جس کے تحت 40 لاکھ گھرانوں کو مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ اس پیکیج کے ذریعے ہر خاندان کو 5 ہزار روپے دیے جائیں گے۔ وزیراعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس بار رمضان پیکج میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔ یہ رقم چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، اور آزاد کشمیر میں تقسیم کی جائے گی۔

اس سال رمضان پیکیج کے لیے حکومت نے 20 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی ہے، جس سے 40 لاکھ پاکستانی گھرانے مستفید ہوں گے۔ گزشتہ سال یہ رقم 7 ارب روپے تھی، جس میں اس سال 200 فیصد اضافہ کر کے 20 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اللہ کا شکر ہے کہ اس سال رمضان المبارک کے مہینے میں مہنگائی پہلے سے کم ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک بھر کے لیے رمضان پیکیج کو بغیر کسی تفریق کے متعارف کروایا جا رہا ہے، تاکہ کراچی سے گلگت تک تمام مستحق خاندان اس پیکیج سے فائدہ اٹھا سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیکیج کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے سٹیٹ بینک، نادرا، اور دیگر ٹیک اداروں کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔ میں ان تمام اداروں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے محنت کر کے رمضان پیکیج کو مستحق لوگوں تک پہنچانے میں کردار ادا کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب میں یہ بھی کہا کہ ملک کو محفوظ بنانے کے لیے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے قوم اور ادارے پرعزم ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version