news
عالمی بینک کا پاکستان کے لیے 20 ارب ڈالر کا ترقیاتی قرضہ منظور
ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان ناجے بنحیسن نے کہا ہے کہ پاکستان میں معاشی استحکام کی صورت حال بہتر ہو رہی ہے۔ عالمی بینک نے پاکستان کی معیشت میں استحکام کا اعتراف کرتے ہوئے 20 ارب ڈالر کے ترقیاتی قرضے کے تحت کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت ایک دس سالہ معاہدے کا اعلان کیا۔ ناجے بنحیسن نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ منصوبہ نئے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت 20 ارب ڈالر کے ترقیاتی قرضے پر مشتمل ہوگا۔
یہ فنڈنگ صاف توانائی اور ماحولیاتی بحالی جیسے شعبوں میں استعمال کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں معاشی استحکام کی بہتری نے 10 سالہ ترقیاتی منصوبے کے معاہدے پر دستخط کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔
کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک 2026 سے شروع ہوگا اور یہ پاکستان کی ترقی کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ ترقی کے لیے طویل المدتی منصوبے تیار کیے جا رہے ہیں جو ورلڈ بینک گروپ کی ترجیحات کے مطابق ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ منصوبے کا آغاز آئندہ سال سے ہوگا۔ یہ فریم ورک نہ صرف پاکستان میں طویل المدتی ترقیاتی منصوبوں کو فروغ دے گا بلکہ اقتصادی استحکام کے ساتھ نئی امیدیں بھی پیدا کرے گا۔ یاد رہے کہ چند روز قبل پاکستان کو 40 ارب ڈالر کے معاشی ترقیاتی فریم ورک پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لیے ورلڈ بینک کی جانب سے بھیجا گیا تھا۔