news
حکومت کا پٹرول 50 پیسے سستا، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5.31 روپے کمی
حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 50 پیسے کی کمی کا اعلان کیا ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 31 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یکم مارچ سے 15 مارچ تک وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے پٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔
پٹرول کی نئی قیمت 50 پیسے کی کمی کے بعد 255 روپے 63 پیسے فی لیٹر ہوگی، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 5 روپے 31 پیسے کی کمی کے بعد 258 روپے 64 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ مٹی کا تیل بھی 3 روپے 53 پیسے کی کمی کے ساتھ 168 روپے 12 پیسے فی لیٹر پر پہنچ گیا ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے 15 مارچ تک ہوگا۔ دوسری جانب رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی مہنگائی کی شرح میں دوبارہ اضافہ شروع ہو گیا ہے۔
رمضان سے پہلے گوشت، آلو، پیاز، چینی، چکن، ٹماٹر سمیت کئی اشیاء کی قیمتیں مزید بڑھ گئی ہیں۔ ماہ مبارک کے آغاز سے پہلے اس ہفتے کے دوران 19 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہونے سے مہنگائی کی ہفتہ وار شرح 3 فیصد سے اوپر چلی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.38 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 0.32 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔