head lines

نوشہرہ کی جامع مسجد میں دھماکا، 5 نمازی شہید، مولانا حامدالحق زخمی

Published

on


نوشہرہ کے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں نمازِ جمعہ کے دوران ایک دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 5 نمازی شہید ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ دھماکا مسجد کی اگلی صفوں میں ہوا۔ ڈی پی او عبدالرشید نے بتایا کہ یہ دھماکا خودکش تھا، جس میں مولانا سمیع الحق کے صاحبزادے اور جے یو آئی س کے سربراہ مولانا حامدالحق بھی زخمی ہوئے ہیں۔ ریسکیو 1122 کے مطابق ایمبولینسز اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں، جو زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر رہی ہیں۔ سینٹرل پولیس آفس کے مطابق مدرسہ حقانیہ اکوڑہ خٹک میں دھماکا نماز جمعہ کے بعد ہوا، اور اس کی نوعیت کا پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version