film

سلمان خان کی ایکشن تھرلر فلم “سکندر” کا ٹیزر جاری، عید پر شائقین کا شاندار تحفہ

Published

on

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی ایکشن تھرلر فلم “سکندر” کا آفیشل ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے، جسے شائقین کرکٹ کی طرح شدت سے انتظار کر رہے تھے۔ سلمان خان اور رشمیکا منڈانا کی اس فلم کا ٹیزر بالآخر ریلیز ہو چکا ہے، اور اس میں ایک شاندار ایکشن اور تجسس سے بھرپور سینز دکھائے گئے ہیں۔

فلم “سکندر” کی ہدایتکاری اے آر مروگاداس نے کی ہے، اور ٹیزر سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ یہ ایک زبردست ایکشن اور تھرلر فلم ہوگی۔ ٹیزر کے آغاز میں سلمان خان کا پہلا ڈائیلاگ سننے کو ملتا ہے، جس میں وہ بتاتے ہیں کہ “سکندر” کا نام ان کی دادی نے دیا تھا، جبکہ ان کے دادا انہیں “سنجے” کہہ کر بلاتے تھے۔

ٹیزر میں سلمان خان کا زبردست ایکشن دیکھنے کو ملتا ہے، جہاں وہ دشمنوں کو مکے اور ککس مار کر انھیں بے بس کر دیتے ہیں۔ اسی دوران، رشمیکا منڈانا کی ایک جھلک بھی نظر آتی ہے، جہاں وہ سلمان خان سے کہتی ہیں کہ “آپ اپنے دشمنوں میں کافی مشہور ہیں۔”

یہ فلم عید کے موقع پر ریلیز ہو رہی ہے، لیکن ابھی تک اس کی مکمل کہانی کا انکشاف نہیں ہوا۔ تاہم، ٹیزر سے یہ واضح ہے کہ “سکندر” ایک ایکشن اور تھرلر سے بھرپور فلم ہوگی، جو سلمان خان کے مداحوں کے لیے عید پر ایک بڑا تحفہ ثابت ہو سکتی ہے۔

سوشل میڈیا پر اس ٹیزر کو لے کر ایک صارف نے کہا ہے کہ “بالی ووڈ کا باپ آ رہا ہے”، جبکہ دوسرے شخص نے کہا “دم ہے تو روک لو، کیونکہ سکندر آ چکا ہے۔” ٹیزر نے ایک تیز رفتاری سے سب کی توجہ حاصل کی ہے اور فلم کے لیے بڑی توقعات پیدا کر دی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version