film
ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی رومانوی فلم ’لَو گُرو‘ کی ریلیز تاریخ
ماہرہ اور ہمایوں سعید کی رومانوی فلم ’لَو گُرو‘ کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی ماہرہ خان نے ہمایوں سعید کے ساتھ اپنی نئی فلم ’لَو گُرو‘ کا پوسٹر شیئر کر دیا پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے ہمایوں سعید کے ساتھ اپنی نئی فلم ’لَو گُرو‘ کا پوسٹر جاری کیا ہے۔ ماہرہ خان اور شوبز انڈسٹری کے سپر اسٹار ہمایوں سعید کی جوڑی کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جاتا ہے۔ بن روئے ڈرامے اور اس کے فلمی ورژن کے بعد، اس جوڑی نے لوگوں کے دلوں میں خاص جگہ بنا لی ہے اور آج بھی مداح انہیں ایک ساتھ دیکھنے کے لیے بے چین ہیں۔ لیکن اب ان مداحوں کا انتظار ختم ہونے والا ہے کیونکہ یہ خوبصورت جوڑی جلد ہی بڑی اسکرین پر نظر آئے گی۔ ماہرہ خان نے فلم کا پوسٹر جاری کرتے ہوئے اس کی ریلیز کی تاریخ کا بھی اعلان کیا ہے۔ رومانوی کہانی پر مبنی فلم ’لَو گُرو‘ رواں سال عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔ اس فلم کی ہدایتکاری معروف فلمساز ندیم بیگ نے کی ہے۔ ’بن روئے‘ کے ستاروں نے اس فلم کی عکسبندی پاکستان کے مختلف مقامات کے ساتھ ساتھ برطانیہ میں بھی کی