head lines

پرویز الٰہی کو احتساب عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

Published

on


لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی کو احتساب عدالت لاہور سے ایک بڑا ریلیف ملا ہے۔

گجرات ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور کک بیکس کے ریفرنس پر احتساب عدالت نے پرویز الٰہی کو حاضری سے مستقل استثنا دے دیا ہے۔ عدالت نے پرویز الٰہی کی جگہ حاضری کے لیے انوار حسین کو پلیڈر مقرر کیا۔ بیماری کی بنیاد پر پرویز الٰہی کو حاضری سے استثنا دیا گیا۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے پلیڈر انوار حسین حاضری کے لیے پیش ہوئے، جبکہ سابق پرنسپل محمد خان بھٹی آج پیش نہیں ہوئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version