news

آئی ایم ایف کا الیکٹرک وہیکل پالیسی پر سیلز ٹیکس رعایت پر اعتراض

Published

on

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے الیکٹرک گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کی رعایت پر اعتراض کرتے ہوئے نئی الیکٹرک وہیکل پالیسی میں ٹیکس کی چھوٹ کو مسترد کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان کلائمیٹ فنانسنگ پر مذاکرات جاری ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے الیکٹرک گاڑیوں کے پرزہ جات کی مقامی فروخت پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ کی مخالفت کی اور کہا کہ نئی پالیسی میں ٹیکس کی شرح معمول کے مطابق ہونی چاہیے۔

آئی ایم ایف نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ الیکٹرک گاڑیوں کے خام مال پر سیلز ٹیکس کی رعایت نہ دی جائے، جبکہ وزارت صنعت و پیداوار نے الیکٹرک گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ کی تجویز پیش کی ہے۔

کلائمیٹ فنانسنگ مذاکرات کا آج تیسرا دور ہے، جس میں الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز اور ٹیرف ایڈجسٹمنٹ پر بھی بات چیت کی جائے گی۔ 2030 تک 3 ہزار چارجنگ اسٹیشنز کے ہدف پر بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق، آئی ایم ایف کے ساتھ گیس سبسڈی ریفارمز پر بھی مذاکرات ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version