news

عمران خان کی احتساب کمیٹی کو خیبرپختونخوا کابینہ کی کارکردگی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت

Published

on

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے احتساب کمیٹی سے خیبرپختونخواہ کابینہ کے اراکین کی کارکردگی رپورٹ طلب کی ہے۔ انہوں نے 9 مئی تک کمیٹی کو خیبرپختونخواہ میں مبینہ کرپشن اور وزراء کی کارکردگی کے بارے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ عمران خان نے احتساب کمیٹی سے صوبائی وزراء کی کارکردگی اور فنڈز کے استعمال پر تفصیلی رپورٹ مانگی ہے۔

عمران خان کی ہدایات کے بعد، احتساب کمیٹی نے کابینہ اراکین کو طلب کرنا شروع کر دیا ہے اور تمام صوبائی محکموں کی کارکردگی، مبینہ بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے خلاف احتساب کا عمل شروع کر دیا ہے۔ احتساب کمیٹی کے سربراہ قاضی انور نے کہا ہے کہ چند روز میں اس عمل کو مکمل کر کے عمران خان کو رپورٹ پیش کر دی جائے گی۔

مجھے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے مئی کے پہلے ہفتے میں صوبائی کابینہ کے اراکین کی کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات ملی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ اراکین فنڈز اور ان کے استعمال سے متعلق احتساب کمیٹی کو تمام معلومات فراہم کریں گے۔ گزشتہ روز وزیر خوراک نے کمیٹی کو اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کی ہے، جبکہ تمام وزراء، مشیران اور معاونین خصوصی بھی اپنی رپورٹس کمیٹی کو بھجوائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version