news
بلاول بھٹو: پیپلز پارٹی مسائل کے حل کے لیے مذاکرات پر یقین رکھتی ہے
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مسائل کے حل کے لیے پیپلز پارٹی مذاکرات پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے اور پیپلز پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے۔ ہم کسی کو بھی سیاسی طور پر نشانہ بنانے کے حق میں نہیں ہیں۔ اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قومی سیاست میں ضرورت پڑنے پر پیپلز پارٹی ہمیشہ ساتھ رہی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ احتساب کے نام پر ماضی میں پیپلز پارٹی کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے دور میں میری پھپھو کو گرفتار کیا گیا اور شہباز شریف سمیت دیگر سیاسی رہنما بھی گرفتار ہوئے۔ بلاول نے یاد دلایا کہ جب آصف زرداری پہلی بار صدر منتخب ہوئے تو اس وقت کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا۔
بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ ہم کسی کو بھی سیاسی طور پر نشانہ بنانے کے حق میں نہیں ہیں اور پیپلز پارٹی کا میثاق جمہوریت میں اہم کردار تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نے اپنے دور میں اپوزیشن کو مصروف رکھا، جبکہ پیپلز پارٹی نہ تو اکثریت میں ہے اور نہ ہی فیصلوں کا نفاذ کر سکتی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں جمہوریت مضبوط نہیں ہے اور دیگر ممالک بھی جمہوریت سے متعلق چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا تھا کہ اتحادی حکومت کے ساتھ چلنا ہماری مجبوری تھی۔ صدر آصف علی زرداری نے پارٹی رہنماﺅں سے ملاقات کی اور یقین دہانی کرائی۔