news

عمران خان کی پی سی بی چیئرمین محسن نقوی پر کڑی تنقید

Published

on

عمران خان نے چئیرمین پی سی بی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ محسن نقوی نے کرکٹ کو تباہ کر دیا ہے، اس کی ساکھ کیا ہے؟ سوائے اس کے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کا ٹاؤٹ ہے، اس کے پاس کرکٹ کا کوئی تجربہ نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق، بانی تحریک انصاف عمران خان نے منگل کے روز اڈیالہ جیل میں صحافیوں اور وکلاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “پاکستان کو کرکٹ کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر پذیرائی ملتی رہی ہے، مگر اب اس شعبے میں منظور نظر افراد کی بھرتیوں کے ذریعے تباہی مچائی جا رہی ہے۔
محسن نقوی کی ساکھ کیا ہے؟ سوائے اس کے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کا ٹاؤٹ ہے۔ اس نے کرکٹ کو برباد کر دیا ہے۔ کرکٹ کا پورا نظام چیئرمین کے زیر سایہ ہوتا ہے، اور محسن نقوی کے پاس اس حوالے سے کوئی تجربہ نہیں ہے۔

کسی بھی باؤلر کے لیے یہ بہت ضروری ہے کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلے تاکہ اس میں stamina موجود ہو، مگر یہاں ٹیم میں ایسی سلیکشن کی گئی ہے کہ کھلاڑیوں نے ایک ٹیسٹ میچ تک نہیں کھیلا۔

جب میں وزیراعظم تھا تو رمیز راجہ کو چیئرمین بنایا تھا، جو کہ ایک تجربہ کار کرکٹر تھے۔ محسن نقوی کو پہلے نگران وزیراعلٰی مقرر کیا گیا، اور اس کے دور میں انسانی حقوق کی پامالی کی مثال نہیں ملتی۔ آٹھ فروری کو ملک کا سب سے بڑا فراڈ ہوا، تب بھی یہی نگران وزیراعلٰی تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version