news

پاکستان بار کونسل کے نمائندے اختر حسین کا جوڈیشل کمیشن سے استعفیٰ

Published

on

پاکستان بار کونسل کے نمائندے اختر حسین نے جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، اختر حسین جو کہ جوڈیشل کمیشن میں پاکستان بار کونسل کی نمائندگی کر رہے تھے، نے اپنا استعفیٰ چیئرمین جوڈیشل کمیشن جسٹس یحیی آفریدی کو بھیج دیا۔ ان کا استعفیٰ حالیہ ججز کے تبادلوں اور سنیارٹی کے مسائل پر اختلافات کی وجہ سے ہے، کیونکہ وہ ججز کی سنیارٹی اور تبادلوں کے حوالے سے پاکستان بار کے موقف سے متفق نہیں تھے۔

اختر حسین ایڈووکیٹ نے اپنے استعفے میں کہا ہے کہ وہ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی رکنیت سے مستعفی ہو رہے ہیں اور اس استعفے کی ایک کاپی پاکستان بار کونسل کو بھیج رہے ہیں تاکہ آئین کے تحت ان کی جگہ نیا رکن نامزد کیا جا سکے۔

استعفے کے متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان بار کونسل نے انہیں آئینِ پاکستان 1973ء کے آرٹیکل 175(A)(2)(vi) کے تحت تین بار جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا رکن نامزد کیا۔ انہوں نے اپنی ذمہ داریاں اپنی بہترین صلاحیتوں کے مطابق نبھائی ہیں، لیکن حالیہ عدالتی تقرریوں کے تنازعات کی وجہ سے وہ مزید کام جاری نہیں رکھ سکتے، اس لیے وہ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی رکنیت سے استعفیٰ دے رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version