news

بجٹ 2025/26 میں کاربن لیوی عائد کرنے کی تجویز

Published

on

آئندہ مالی سال 2025/26ء کے بجٹ میں کاربن لیوی عائد کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا تکنیکی وفد کلائمیٹ فنانسنگ پر مذاکرات کے لیے پاکستان پہنچ چکا ہے۔ یہ تکنیکی مشن آج اسلام آباد میں پاکستان کی جانب سے موسمیاتی مزاحمت کے لیے اضافی 1.5 ارب ڈالر کی مالی معاونت کی درخواست پر بات چیت شروع کرے گا۔ مذاکرات میں کاربن لیوی کے نفاذ، الیکٹرک گاڑیوں اور سبسڈی کے معاملات پر بھی غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق یہ مذاکرات تین ہفتے تک جاری رہیں گے، جس میں مذکورہ تکنیکی ٹیم منصوبہ بندی، خزانہ، موسمیاتی تبدیلی، پیٹرولیم، اور آبی وسائل کی اہم وزارتوں کے ساتھ ساتھ فیڈرل بورڈ آف ریونیو، آفات سے نمٹنے والے اداروں اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ مشاورت کرے گی۔ آئندہ مالی سال 2025/26ء کے بجٹ میں کاربن لیوی عائد کرنے کی تجویز پر آئی ایم ایف وفد کے ساتھ ابتدائی مسودے پر بات چیت کی جائے گی، اور اس حوالے سے آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو تجاویز فراہم کی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام نے آئندہ بجٹ کے لیے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق عوامی سرمایہ کاری کے انتظام کی تشخیص کے لیے دستاویزات تیار کی ہیں جو آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version