news

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے جلسے کی درخواست مسترد کر دی

Published

on

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی 22 مارچ کو مینارِ پاکستان میں جلسہ کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس فاروق حیدر نے بطور اعتراضی درخواست پر سماعت کی، جہاں پی ٹی آئی رہنما اکمل خان باری نے مؤقف اختیار کیا کہ پارٹی 22 مارچ کو مینارِ پاکستان میں جلسہ کرنا چاہتی ہے، لیکن انتظامیہ نے اجازت کی درخواست کے باوجود کوئی جواب نہیں دیا۔
عدالت نے ہائیکورٹ آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواست خارج کر دی اور درخواست گزار کو ہدایت کی کہ وہ حکومت کی ریڈرسل کمیٹی سے رجوع کریں۔ اس پر درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ حکومت کی ریڈرسل کمیٹی کے پاس جانا بے سود ہوگا۔ عدالت نے جواب میں ریمارکس دیئے کہ اگر ریڈرسل کمیٹی کوئی فیصلہ نہ کرے تو درخواست گزار دوبارہ عدالت سے رجوع کر سکتا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دینے سے انکار کیا تھا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ضلعی انٹیلی جنس کمیٹی کی تجاویز کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ سکیورٹی خدشات کی بنا پر پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ لاہور میں سکیورٹی کے لیے پہلے ہی رینجرز اور فوج کی خدمات لی گئی تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version