news

احسن اقبال کا پی ٹی آئی پر سفارتی دہشت گردی کا الزام

Published

on

مسلم لیگ ن کے رہنماء اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے الزام لگایا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف نے سفارتی دہشت گردی کا آغاز کر دیا ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا اور بین الاقوامی تنظیمیں پاکستان کے خلاف مہم چلا رہی ہیں، جبکہ آج تک بھارت جیسا بدترین دشمن بھی پاکستان کے خلاف ایسی مہم نہیں چلا سکا۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ انہوں نے اپنی سیاست کو ہمیشہ پاکستان کے مفاد کے اوپر رکھا ہے، یہ کس شخص کے لیے شور مچا رہے ہیں؟ جس کی چوری کا ثبوت موجود ہے، بانی پی ٹی آئی نے تاریخ کی سب سے زیادہ شفاف چوری کی اور عوام کی دولت پر بدترین ڈاکہ ڈالا، عارف علوی امریکہ میں ریاست کے خلاف زہر اگل رہے ہیں، یہ پاکستان پر پابندیاں لگوانا چاہتے ہیں لیکن انہیں کامیابی نہیں ملے گی۔

احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت عوام دوست حکومت ہے جو ہمیشہ عوام کی فلاح کے لیے کام کرتی ہے، لوگوں کی خدمت ہماری حکومت کا مقصد ہے، جسے کوئی نہیں روک سکتا۔ ملک کی ترقی اور خوشحالی کا مستقبل صرف اور صرف مسلم لیگ ن سے وابستہ ہے، اور مسلم لیگ ن کی حکومت عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔ اس موقع پر صوبائی وزیراقلیتی امور سردار میش سنگھ آروڑہ نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کو ضلع نارووال میں اقلیتی امور کے حوالے سے آگاہ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version