news

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 7 خوارج ہلاک

Published

on

خیبرپختونخواہ کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران 7 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، درابن کے شہری علاقے میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر یہ کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے پر مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 4 خوارج کو ہلاک کر دیا۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے مدی کے علاقے میں دوسری کارروائی کی، جہاں اہلکاروں نے 3 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ ہلاک شدہ خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد ہوا، اور یہ افراد مذکورہ علاقے میں ہونے والی متعدد دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ مزید خوارج کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں، اور پاکستان کی مسلح افواج ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے فتنۃ الخوارج کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اظہار کیا، اور ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے 7 خوارج کو ہلاک کرنے پر ان کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ اتوار کو ایوان صدر کے پریس ون میں یہ باتیں کی گئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version