news

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا پی ٹی آئی کو سسٹم میں رہنے کا مشورہ

Published

on

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے پاکستان تحریک انصاف کو سسٹم میں رہنے اور بائیکاٹ سے گریز کا مشورہ دیا۔ میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے تصدیق کی کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی جانب سے سسٹم میں رہنے اور بائیکاٹ سے گریز کا مشورہ دیا گیا ہے۔ گزشتہ روز پی ٹی آئی وفد نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی، جس میں ہم نے اپنے شکوے اور شکایات ان کے سامنے رکھے۔

انہوں نے کہا کہ ملاقات میں چیف جسٹس کی تجاویز پر غور کیا گیا اور ہم نے اپنے مسائل بھی بیان کیے۔ حکومت کے خلاف ہماری چارج شیٹ بہت لمبی ہے، تاہم ہم عدلیہ سے بھی زیادہ خوش نہیں ہیں۔ چیف جسٹس پاکستان نے مسائل کے حل کی یقینی دہانی کرائی ہے۔ اس کے علاوہ، ہم اپوزیشن اور ہم خیال جماعتوں سے اتحاد بنانے کے لیے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ آج بھی پی ٹی آئی کا وفد کراچی میں جی ڈی اے سے ملے گا اور عید کے بعد پرامن سیاسی جدوجہد کا آغاز کریں گے۔ ہم نے کھلے دل کے ساتھ مذاکرات شروع کیے تھے اور چاہتے تھے کہ مذاکرات سے کوئی حل نکلے، مگر حکومت نے سنجیدگی سے نہیں لیا۔

اسی حوالے سے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کا مقصد انہیں ملکی حالات سے آگاہ کرنا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version