news

ناسا کا وائی آر 4 سیارچے کے زمین سے ٹکرانے کے امکان پر تازہ بیان

Published

on

امریکی خلائی کمپنی ناسا نے حالیہ جمع کردہ ڈیٹا کی بنیاد پر بتایا ہے کہ وائی آر 4 2024 کے زمین سے ٹکرانے کا امکان 1.6 فیصد سے کم ہو کر 1.5 فیصد تک آ گیا ہے۔

ایک بلاگ پوسٹ میں ناسا نے وضاحت کی کہ آنے والے دنوں اور ہفتوں میں سیارچے وائی آر 4 2024 کے نئے مشاہدات کی وجہ سے اس کے ٹکرانے کے امکانات میں اتار چڑھاؤ آتا رہے گا۔

ادارے نے مزید کہا کہ ٹکراؤ کے خطرے کو صفر تک کم کرنے کے لیے زمین کو 22 دسمبر 2032 کو سیارچے کے ممکنہ ہدف والے مقامات کی حد سے باہر نکلنا ہوگا۔

15 فروری کو ناسا کی جیٹ پروپلشن لیبارٹری نے 130 سے 300 فٹ قطر کے سیارچے کے زمین سے ٹکرانے کا امکان 1.6 فیصد بتایا تھا۔

خلائی ایجنسی نے یہ بھی کہا کہ وہ کافی ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لیے سیارچے کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے تاکہ زمین کے دفاعی ماہرین مستقبل کے خطرات کا درست اندازہ لگا سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version