news

وزیر اعظم شہباز شریف کا بدعنوانی کے خلاف نیا نظام متعارف

Published

on

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بدعنوانی کی نذر ہونے والا پیسہ واپس لایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق، انہوں نے کیس اسائنمنٹ اینڈ مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ یہ نیا نظام بدعنوانی سے متاثرہ پیسوں کو دوبارہ خزانے میں لانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ نئے نظام کے تحت سندھ ہائی کورٹ نے ایک دن میں 24 ارب روپے کے کیسز کے فیصلے کیے ہیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ بدعنوان عناصر سے حاصل کردہ رقم اب قومی خزانے میں جمع کی جائے گی، اور ہم عوامی فلاح کے لیے ایک ایک پائی وصول کریں گے۔ یہ وقت ہے کہ ایسی مزید رقوم کو قومی خزانے میں واپس لایا جائے، کیونکہ ٹربیونلز، ہائی کورٹس اور سپریم کورٹ میں کھربوں روپے کے مقدمات زیرِ التواء ہیں۔ واجب الادا ٹیکس کی ایک ایک پائی عوام کی امانت ہے۔

علاوہ ازیں، محمد شہباز شریف نے یوم عالمی اسکاؤٹس کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ تربیت یافتہ اسکاؤٹس کا امن اور بحرانوں میں کردار بہت اہم ہے۔ پاکستان میں اسکاؤٹ تحریک نوجوانوں کو اسکاؤٹنگ کی اقدار اپنانے اور قومی خدمت کے لیے خود کو وقف کرنے کی ترغیب دے گی۔ اسکاؤٹس کے اس عالمی دن پر میں پاکستان اور دنیا بھر کے اسکاؤٹس کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version