news

صنعتی بحران: پاکستان میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں نمایاں کمی

Published

on

حکومت معیشت میں بہتری کے دعوے کر رہی ہے، لیکن صنعتی شعبے کو چلانے میں ناکام نظر آ رہی ہے۔ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران ملک کی بڑی صنعتوں کی پیداوار میں مزید کمی واقع ہوئی ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بڑی صنعتوں کی پیداوار میں مزید کمی آئی ہے۔

ادارہ شماریات کی ششماہی رپورٹ کے مطابق، دسمبر میں سالانہ بنیادوں پر بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 3.73 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ نومبر کی نسبت دسمبر میں پیداوار میں 19.07 فیصد کا اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق، جولائی سے دسمبر کے دوران فرنیچر کی صنعتی پیداوار میں 61.06 فیصد، مشینری اور ایکوئپمنٹ کی پیداوار میں 27.88 فیصد، اور الیکڑیکل ایکوئپمنٹ کی پیداوار میں 19.10 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔

آئرن اینڈ سٹیل مصنوعات کی پیداوار میں 12.04 فیصد، جبکہ کیمیکلز کی پیداوار میں 8.87 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ تاہم، جولائی سے دسمبر کے دوران آٹوموبیل سیکٹر کی پیداوار میں 50.16 فیصد کا اضافہ ہوا، تمباکو کی صنعتی پیداوار میں 19.21 فیصد، اور پیپر اور بورڈ کی پیداوار میں 2.81 فیصد کا اضافہ ہوا۔ اسی دوران فارماسیوٹیکل سیکٹر میں بھی کچھ بہتری دیکھی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version