news
پاکستان کی انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی میں بہتری، افریقہ ون کیبل لینڈنگ
پاکستان افریقہ، عرب ممالک اور فرانس کے ساتھ اپنی انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کو مزید بہتر کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
ٹیلی کام انڈسٹری کے ذرائع کے مطابق افریقہ ون نامی زیر سمندر فائبر آپٹک انٹرنیٹ کیبل کل پاکستان کے ساحل پر پہنچے گی۔
یہ افریقہ ون سب-میرین کیبل پاکستان کی افریقہ، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، مصر اور فرانس کے ساتھ انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کو بہتر بنائے گی۔
افریقہ ون انٹرنیٹ کیبل زیر سمندر دس ہزار کلومیٹر طویل ہے اور اس کے عالمی کنسورشیم میں ایتصلات، جی فورٹی ٹو، پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی اور ٹیلی کام مصر شامل ہیں۔
افریقہ ون کیبل کو کل ہفتے کے روز کراچی کے ساحل پر لایا جائے گا، جسے اگلے مرحلے میں پی ٹی سی ایل کے ملک گیر انٹرنیٹ نظام سے منسلک کیا جائے گا۔