news
ملک میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل کمی، ادارہ شماریات کی رپورٹ
اسلام آباد:
ملک میں مسلسل دو ماہ سے مہنگائی کی شرح میں کمی کا رجحان جاری ہے، حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں مزید کمی واقع ہوئی ہے۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی سالانہ شرح 0.27 فیصد کی سطح پر آگئی جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں اضاافے کی رفتار کم ہوکر 1.21 فیصد کی سطح پر آگئی۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 11 اشیاء مہنگی، 16 سستی ہوئیں جبکہ 24 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ ایک ہفتے کے دوران کیلے کی قیمتوں میں 11.89 فیصد، انڈوں کی قیمتوں میں 7.80 فیصد، چکن کی قیمتوں میں 4.47 فیصد، لہسن کی قیمت میں 1.08 فیصد، چینی کی قیمت میں 0.65 فیصد، بیف کی قیمت میں 0.52 فیصد، مٹن کی قیمت میں 0.22 فیصد، سگریٹ کی قیمتوں میں 0.49 فیصد، دال مسور کی قیمت میں 0.15 فیصد اور کپڑے دھونے کے صابن کی قیمتوں میں 0.07 فیصد اضافہ ہوا۔
ٹماٹر کی قیمتوں میں 2.81 فیصد، پٹرول کی قیمتوں میں 0.36 فیصد، ڈیزل کی قیمتوں میں 1.49 فیصد، دال چنا کی قیمتوں میں 1.24 فیصد، آلو کی قیمتوں میں 0.90 فیصد، پیاز کی قیمتوں میں 1.16 فیصد، دال ماش کی قیمتوں میں 0.60 فیصد، ایل پی جی کی قیمتوں میں 0.58 فیصد، باسمتی ٹوٹا چاول کی قیمتوں میں 0.34 فیصد، ویجیٹیبل گھی کی قیمتوں میں 0.32 فیصد اور دال مونگ کی قیمتوں میں 0.30 فیصد کمی واقع ہوئی۔