news

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے اپوزیشن ارکان کی ملاقات

Published

on

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے اپوزیشن کے 5 ارکان نے ملاقات کی ہے۔ یہ ملاقات چیف جسٹس کے گھر پر ہوئی اور تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی۔ اپوزیشن ارکان نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کے دوران پی ٹی آئی کے پابند سلاسل سربراہ عمران خان سے ملاقات نہ ہونے کا شکوہ کیا۔ اپوزیشن وفد نے نظام انصاف میں بہتری کے حوالے سے بھی تجاویز پیش کیں۔ اس ملاقات سے پہلے، وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومتی وفد بھی چیف جسٹس سے مل چکا ہے۔ چیف جسٹس انصاف کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے حوالے سے تمام سٹیک ہولڈرز سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل صدر سپریم کورٹ بار میاں روف عطاء نے کہا تھا کہ چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی آج اپوزیشن کے 7 رکنی وفد سے بھی ملیں گے۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد کی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات ہوئی تھی۔ میاں رﺅف عطاء نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ چیف جسٹس نے بتایا تھا کہ وہ آج اپوزیشن کے وفد سے چیف جسٹس ہاﺅس میں ملاقات کریں گے۔ صدر سپریم کورٹ بار کا یہ بھی کہنا تھا کہ چیف جسٹس قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے حوالے سے کام کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version