news

وزیراعظم شہباز شریف کی برآمدات 60 ارب ڈالر تک بڑھانے کی ہدایت

Published

on

وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے ایک جامع حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ برآمدات کو 60 ارب ڈالر تک بڑھانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت برآمدات بڑھانے کے حوالے سے ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں انہیں وزارت تجارت میں اصلاحات، 2025-30 کے سٹریٹجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک، ای کامرس پالیسی اور برآمدات بڑھانے کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اس اجلاس میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) میں اصلاحات، ڈریپ کے پالیسی بورڈ میں ماہرین کی شفاف تعیناتی، اور ڈرگ پرائسنگ کمیٹی کو مزید مؤثر بنانے کے اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ گزشتہ دو سالوں میں ٹیرف میں بتدریج کمی کی گئی ہے۔ برآمدات کو بڑھانے کے لیے وزارت تجارت ہر سال پاکستان میں بین الاقوامی سطح کے نمائشوں کی میزبانی کرتی ہے۔ 2025 کے سٹریٹجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک پر تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت جاری ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی حکومت رمضان پیکج کے تحت 39 لاکھ خاندانوں کو 5 ہزار روپے فی خاندان فراہم کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version