news
چیمپئنز ٹرافی 2025: پاکستان کے لیے بھارت سے جیتنا ضروری
چیمپئنز ٹرافی 2025ء میں پاکستان کے پاس اب غلطی کی کوئی گنجائش نہیں، اگر ٹورنامنٹ میں آگے جانا ہے تو اتوار کو بھارت کو ہر صورت ہرانا ہوگا۔
اگرچہ ابھی ٹورنامنٹ میں گروپ اے کے صرف دو میچز ہی ہوئے ہیں، لیکن چیمپئنز ٹرافی میں ہر میچ کی اہمیت بہت زیادہ ہے اور یہ ناک آؤٹ کی حیثیت رکھتا ہے۔
دفاعی چیمپئن پاکستان کو اگر 23 فروری کو بھارت کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تو گرین شرٹس کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات تقریباً ختم ہو جائیں گے۔
ایسی صورت میں قومی ٹیم صرف اس صورت میں سیمی فائنل میں پہنچے گی جب وہ آخری میچ بنگلا دیش کے خلاف جیت جائے۔ اسی طرح بنگلا دیش، نیوزی لینڈ اور بھارت میں سے کوئی ایک ٹیم دو اور باقی صرف ایک ایک میچ جیتے، اور پھر رن ریٹ بھی بہتر کرنا ہوگا۔