news

وزیر دفاع خواجہ آصف کی عمران خان پر تنقید | پی ٹی آئی کی سیاست پر تبصرہ

Published

on

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے آرمی چیف کو قوم کا باپ قرار دیا، اور جس کو باپ کہتے تھے، اسی کے بارے میں بد زبانی کرتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی چاہتے تھے کہ فوج ان کی جماعت کا ذیلی ادارہ بن جائے۔ اپنے ایک انٹرویو میں وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ عمران خان اڈیالہ جیل سے آرمی چیف کو خط پر خط لکھ کر ترلے کر رہے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کا طرز عمل ہرگز سیاسی نہیں ہے۔ عمران خان فیض حمید کو آرمی چیف بنانا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار سے محرومی کے بعد پی ٹی آئی اپنے زخم چاٹ رہی ہے اور اپنے مذموم مقاصد کے لیے 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کو رونما کیا گیا۔

قومی املاک پر حملے اور شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کے واقعات ایک حقیقت ہیں۔

پی ٹی آئی والوں کی سیاست صرف ایک ذات کے لیے ہے۔ انہیں ملک کی فکر نہیں ہے۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر برطانیہ کے اہم دورے پر ہیں، جہاں دونوں ملکوں کے درمیان اہم سفارتی، عسکری اور معاشی تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف شعبوں میں تعلقات مثالی ہیں۔ آرمی چیف کے خلاف منفی مہم چلائی جا رہی ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version