news
فیس بک لائیو ویڈیوز 30 دن بعد خودبخود ڈیلیٹ ہو جائیں گی
سوشل میڈیا کمپنی فیس بک نے اپنے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ وہ پلیٹ فارم پر موجود اپنی پسندیدہ ویڈیوز کو ڈیلیٹ کرنے کے بارے میں غور کریں۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، سوشل نیٹ ورک کمپنی فیس بک لائیو ویڈیوز کے حوالے سے کچھ تبدیلیاں کرنے جا رہی ہے۔
اب تک صارفین اپنی پروفائل پر موجود ویڈیوز کو اپنے عزیز و اقارب کے ساتھ شیئر کر کے کسی بھی وقت یادیں تازہ کر سکتے تھے۔ لیکن میٹا کی ذیلی کمپنی اب ان ویڈیوز کی موجودگی کے حوالے سے نئی شرائط متعارف کرانے جا رہی ہے۔
آئندہ سے نئے فیس بک لائیو براڈکاسٹ ہونے کے صرف 30 دن بعد تک دستیاب رہیں گے۔ اس مدت کے بعد یہ خود بخود ڈیلیٹ ہو جائیں گی۔
میٹا کے مطابق، ویڈیوز کو ڈیلیٹ کرنے کا یہ عمل آنے والے چند مہینوں میں شروع کیا جائے گا۔