news

وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کا پیٹرولیم ڈی ریگولیشن پر کام تیز کرنے کا اعلان

Published

on

وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہم ملک کے توانائی کے شعبے میں تبدیلی لا رہے ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی ڈی ریگولیشن پر کام کر رہے ہیں اور تمام غیر ضروری ریگولیشن کو ختم کریں گے۔

اوجی ڈی سی ایل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے بتایا کہ وزیر اعظم نے اداروں کی رائٹ سائزنگ کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی ڈی ریگولیشن پر کام کر رہے ہیں اور تمام غیر ضروری ریگولیشن کو ختم کریں گے۔ اس سلسلے میں وزیر اعظم کی واضح ہدایات آ چکی ہیں، کیونکہ ایک پیٹرول پمپ کھولنے کے لیے اٹھارہ اداروں کے چکر لگانا پڑتے ہیں۔

مصدق ملک نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت نے ملک کے اخلاقی نظام کو تباہ کر دیا ہے، اور ان لوگوں نے مادر وطن کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کا فیصلہ کر رکھا ہے۔ کیا یہ درست ہے کہ ملک میں یہ ماحول پیدا کیا جائے کہ آئی ایم ایف پروگرام ختم کر دو؟

مصدق ملک نے مزید کہا کہ آپ نے ملک کے خلاف ایک مہم شروع کی ہے، کون کہتا ہے کہ آئی ایم ایف پیسے نہ دے، ملک دیوالیہ ہو جائے؟

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک خاص سیاسی ٹولے نے ملک کو ٹارگٹ کرنے کی پالیسی بنا رکھی ہے، مہنگائی کی شرح چالیس فیصد سے کم ہو کر تین فیصد پر آ چکی ہے، شرح سود بھی کم ہو گئی ہے، اور مہنگائی میں کمی آ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں تبدیلی آ رہی ہے اور اب ملکی وسائل کا بہتر استعمال کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version