news

پیٹرولیم ڈیلرز کا ڈی ریگولیشن پالیسی مسترد، ہڑتال کا عندیہ

Published

on

کراچی:
پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز نے ڈی ریگولیشن پالیسی کو مسترد کرتے ہوئے ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

چیئرمین آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے لیے ڈی ریگولیٹ فارمولے کو قبول نہیں کرتے، کیونکہ اس کے نتیجے میں پیٹرولیم کی اسمگلنگ اور ملاوٹ کا آغاز ہو جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کی گئیں تو پیٹرول پمپ اپنی مرضی سے قیمتیں طے کریں گے۔ اس سلسلے میں سینٹرل کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے، اور آج ملک بھر میں احتجاجی بینرز بھی آویزاں کیے جائیں گے۔

عبدالسمیع خان نے کہا کہ وزارت پیٹرولیم کو ایک ہنگامی خط میں ڈی ریگولیٹ فارمولے کی مخالفت کرتے ہوئے مارجن بڑھانے کا مطالبہ کیا جائے گا۔ پیٹرولیم ڈیلرز کا فی لیٹر مارجن 4 فیصد اضافے کے ساتھ 13 روپے کرنے کی درخواست کی جائے گی۔ اوگرا نے ڈی ریگولیٹ فارمولے کی حمایت کی ہے، مگر وزارت کے سامنے بولنے کی ہمت نہیں کر سکی۔

چیئرمین پی پی ڈی اے نے کہا کہ ایران سے پیٹرولیم کی اسمگلنگ دوبارہ بڑھنے لگی ہے، اور اسمگلنگ کو روکنے کے لیے وفاق کو ایران کے ساتھ قانونی معاہدہ کرنا چاہیے۔ مصدق ملک نے پیٹرولیم ڈیلرز کو نظرانداز کیا ہے، اور میں دعویٰ کرتا ہوں کہ ڈی ریگولیشن سے عوام کو سستا پیٹرول نہیں ملے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version