news

فخر زمان انجری کے باعث چیمپئنز ٹرافی سے باہر

Published

on

چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی میچ میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہونے والے قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق قومی ٹیم بھارت کے خلاف 23 فروری کو ہونے والے میچ کے لیے کراچی سے دبئی کے لیے آج روانہ ہو گئی ہے، لیکن فخر زمان دبئی جانے والی ٹیم کے ساتھ نہیں جا رہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ فخر زمان کی انجری سنجیدہ ہے، جس کی وجہ سے وہ ٹورنامنٹ میں مزید کھیلنے کے قابل نہیں ہوں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے متبادل کھلاڑی کے لیے آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی سے رابطہ کیا ہے، اور فخر زمان کی جگہ لینے کے لیے مختلف اوپنرز کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version