news
جنوری 2025 میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 420 ملین ڈالر تک پہنچ گیا
راچی:
پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس ایک بار پھر خسارے میں چلا گیا ہے، جنوری میں 420 ملین ڈالر کا خسارہ ریکارڈ کیا گیا، جو کہ جون 2024 کے بعد کا سب سے زیادہ خسارہ ہے۔
یہ بیرونی کھاتے پر امپورٹس اور غیر ملکی ادائیگیوں کے بڑھتے ہوئے بوجھ کی عکاسی کرتا ہے، جبکہ دسمبر 2024 میں 474 ملین ڈالر کا سرپلس دیکھا گیا تھا۔ تاہم، بلند ترسیلات زر کی بدولت رواں مالی سال کے پہلے سات مہینوں میں مجموعی طور پر کرنٹ اکاؤنٹ 682 ملین ڈالر سرپلس رہا، جو کہ ایک نمایاں کامیابی ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ 1,801 ملین ڈالر خسارے میں رہا۔ جنوری 2025 میں 420 ملین ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سالانہ بنیادوں پر 4 فیصد زیادہ ہے، جو کہ جنوری 2024 میں 404 ملین ڈالر تھا۔ اشیاء کی ایکسپورٹ میں سالانہ بنیادوں پر 10 فیصد بہتری آئی ہے، جو کہ 2.94 ارب ڈالر رہی۔
لیکن اشیاء کی امپورٹس 17 فیصد اضافے کے ساتھ 5.45 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جس سے تجارتی خسارہ 26 فیصد بڑھ کر 2.51 ارب ڈالر ہوگیا، جو کہ بیرونی کھاتے پر دباؤ کی نشاندہی کرتا ہے۔ اسی طرح، خدمات کی تجارت کا بیلنس بھی سالانہ بنیادوں پر 10 فیصد اضافے کے ساتھ 315 ملین ڈالر خسارے میں رہا۔
خدمات کی ایکسپورٹ 691 ملین ڈالر کی سطح پر برقرار ہیں، جبکہ خدمات کی امپورٹ بڑھ کر 1.01 ملین ڈالر ہوگئی۔