news

بارکھان میں مسافر کوچ پر حملہ، 7 افراد قتل

Published

on

بلوچستان کے علاقے بارکھان میں مسلح افراد نے شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد 7 مسافروں کو بس سے اتار کر قتل کر دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، مسلح افراد نے تحصیل رکھنی میں قومی شاہراہ پر ناکہ بندی کر کے مسافر کوچ کو روکا اور 7 مسافروں کو شناخت کر کے نیچے اتار کر فائرنگ کر دی۔ یہ مسافر کوئٹہ سے فیصل آباد جا رہے تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر بارکھان خادم حسین نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مسافروں کو شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا۔

جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف شہروں سے ہے۔ یہ واقعہ رکھنی کو ڈیرہ غازی خان سے ملانے والی شاہراہ پر پیش آیا، جہاں 10 سے 12 دہشت گردوں نے کوئٹہ سے فیصل آباد جانے والی مسافر بس کو روک کر 7 مسافروں کو شناخت کر کے نیچے اتارا اور انہیں گولیاں مار کر فرار ہوگئے۔

اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق، بس کوئٹہ سے فیصل آباد جارہی تھی۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ قتل کیے جانے والے مسافروں کو ان کے شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد گاڑی سے اتارا گیا۔

لیویز اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ لاشوں کو رکھنی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر بارکھان کے مطابق، رکھنی ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، اور ضلعی انتظامیہ نے چھپر اور کنگری کے مقام پر ٹریفک کو روک دیا۔ عینی شاہد کا کہنا تھا کہ میں بوریوالا کا رہائشی ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version