news

رمضان المبارک کا چاند 28 فروری کو نظر آنے کا امکان

Published

on

28 فروری کو کن کن ممالک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ سکتا ہے؟ بین الاقوامی فلکیاتی مرکز نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ دنیا کے بیشتر ممالک میں ایک ساتھ ماہ مبارک کا آغاز ہونے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق، متحدہ عرب امارات کے بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کے ماہر فلکیات محمد شوکت نے کہا ہے کہ 28 فروری کو دنیا کے زیادہ تر اسلامی اور دیگر ممالک میں رمضان المبارک کا چاند باآسانی دیکھا جا سکے گا۔ اس دن کئی ممالک میں انسانی آنکھ سے رمضان کا چاند نظر آئے گا، جبکہ کچھ ممالک میں سائنسی آلات کی مدد سے چاند کی رویت ممکن ہوگی۔

اس طرح یکم مارچ کو دنیا بھر کے زیادہ تر مسلمان رمضان المبارک کا پہلا روزہ رکھیں گے۔ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ماہ شعبان کے دوسرے عشرے کے اختتام کے قریب آتے ہی دنیا بھر میں رمضان المبارک کی تیاریوں کا آغاز ہو چکا ہے۔ رمضان المبارک کا آغاز اب صرف چند دن کی دوری پر ہے۔ جاپان میں رمضان المبارک 1446 ہجری کے چاند کی رویت کے لیے سب سے پہلے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ جاپان میں مقامی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 28 فروری بروز جمعہ منعقد ہوگا۔ دوسری جانب پاکستان میں ماہ مبارک کی تیاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version