news

پاک فوج کا جنوبی وزیرستان میں کامیاب آپریشن، 30 دہشتگرد ہلاک

Published

on

پاک فوج کا ملک بھر میں دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں ایک آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 30 خوارج کو ہلاک کردیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے ضلع سراروغہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

یہ آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 30 خوارج دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ علاقے میں ممکنہ خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version