news

مریم نواز: معیشت بہتر، عوام کی خدمت کا عزم

Published

on

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سابق وزیراعظم عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ اڈیالہ سے خط پر خط آرہے ہیں اور منتیں ہورہی ہیں کہ اللہ کے واسطے مجھے بچالو، اڈیالہ جیل کے علاوہ ہر جگہ سے اچھی خبریں آرہی ہیں۔ نارووال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میں نے 5 سال انتظار نہیں کیا کہ جب الیکشن ہونے والے ہوں تو عوام میں واپس جاکے کہوں کہ مجھ سے تو کچھ نہیں ہوا پچھلے والے کرگئے ہیں، میں نے ایسا نہیں کیا بلکہ میں اپنی ایک سال کی کارکردگی لے کر آپ کے درمیان آئی ہوں۔ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے اور ملک کی ترقی کی بنیاد رکھی ہے، جس نواز شریف کو گرانے کی کوشش کی گئی، آج ملک میں اسی کی حکومت ہے، یہ ثابت کرتا ہے کہ عوام کا ساتھ کبھی نہیں چھوٹتا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کہتی ہیں کہ 2 سال پہلے پورے پاکستان سے بری خبریں آرہی تھیں، آج ملک بھر سے اچھی خبریں آرہی ہیں۔ نواز شریف کی قیادت میں ملک کو مشکلات سے نکال دیا گیا ہے، ہم دن رات محنت کرکے عوام کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔ جس نواز شریف کو مارنے اور گرانے کی کوشش کی گئی، آج وفاق میں اس کے بھائی اور پنجاب میں بیٹی کی حکومت ہے، مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کی خدمت کررہی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ بتایا جائے کہاں ہے وہ پاکستان جس کے ڈیفالٹ کی باتیں کی جارہی تھیں؟ کہاں ہے مہنگائی؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version