news

پاکستان کا معاشی و سیاسی بحران | سرمایہ کاری اور مہنگائی کے مسائل

Published

on

عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ حکومت کس کو بے وقوف بنا رہی ہے، کون سی معیشت چل رہی ہے؟ موجودہ حکومت کے بعد 2 لاکھ سرمایہ دار اور 20 لاکھ لوگ ملک چھوڑ چکے ہیں، جبکہ 29 ارب ڈالر ملک سے باہر جا چکے ہیں۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے پیر کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی نہ ہونے کی وجہ سے سرمایہ کاری صفر ہو چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کا جو شخص یہ کہتا ہے کہ مہنگائی کم ہوئی ہے، اسے بازاروں میں آ کر دیکھنا چاہیے۔

جو لوگ یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ پاکستان میں مہنگائی کم ہو گئی ہے، میں انہیں چیلنج کرتا ہوں کہ آئیں، میڈیا ٹیم کے ساتھ آر اے بازار یا پشاور چلیں، وہاں مہنگائی کے جھوٹے دعوے کا پول کھل جائے گا۔ یہ لوگ حقیقت میں سب سے بڑے جھوٹے ہیں۔

ن لیگ کی 17 سیٹیں تھیں، اور ان کے مینڈیٹ کو چوری کر کے جن کو حکومت دی گئی، اس کے بعد دو لاکھ سرمایہ دار اور بیس لاکھ لوگ ملک چھوڑ چکے ہیں۔ اگر ہم 40 لاکھ فی کس بھی لگائیں تو 29 ارب ڈالر ملک سے باہر جا چکے ہیں، جبکہ یہاں ڈیڑھ ارب ڈالر کے لیے آئی ایم ایف کے سامنے کشکول اٹھایا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ ٹو کیس میں سماعت عجیب طریقے سے ملتوی کی گئی ہے، اور بانی پی ٹی آئی تک رسائی روک دی گئی ہے۔ آج افسوس ہوا کہ عمران خان اور بشری بی بی سے ایک بار پھر رابطہ منقطع کر دیا گیا، پچھلی بار جب ایسا ہوا تو۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version