news

مولانا فضل الرحمان: ملک میں سویلین اتھارٹی موجود نہیں

Published

on

سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ بند کمروں میں جو چاہے فیصلہ کرتی ہے اور حکومت کو انگوٹھا لگانا پڑتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ ملک میں کوئی سیاسی سویلین اتھارٹی موجود نہیں۔ خیبرپختونخواہ اور بلوچستان کی صورتحال کسی سے پوشیدہ نہیں، حکمران ملکی معاملات سے بے خبر ہیں، اور کل کو ذمہ دار حکومت اور اپوزیشن دونوں ہوں گے۔
انہوں نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں عام آدمی کے پاس نہ روزگار ہے اور نہ جان و مال کا تحفظ۔ یہاں محکموں کے محکمے ملیامیٹ کیے جا رہے ہیں، جس کی وجہ سے ہزاروں لوگ بے روزگار ہو رہے ہیں۔ اس کا فکر کس نے کرنا ہے؟ اگر حکومت عوام اور معیشت کے خلاف کوئی غلط فیصلہ کرتی ہے، تو قومی اسمبلی کو اس پر بات کرنی چاہیے۔ ایوان میں اپوزیشن کو ضد اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرنا چاہیے، لیکن ایک سال سے حکومت ہٹ دھرمی اور ضد کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ مسئلہ ملک کی سالمیت کا ہے، اور اس حوالے سے پالیسی ایوانوں اور حکومتی حلقوں میں نہیں بلکہ ماورائے حکومت، سیاست اور پارلیمان بند کمروں میں بنائی جا رہی ہیں۔ ہمیں ایک لمحے کے لیے بھی ریاست کی بقاء پر بات کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخواہ اور بلوچستان کی صورتحال کسی سے پوشیدہ نہیں ہے، ہم وہاں مسلح گروہوں کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version