news
اینگرو پولیمر نے ہائیڈروجن پرآکسائیڈ پلانٹ سے پیداوار شروع کردی
اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز لمیٹڈ نے ہائیڈروجن پرآکسائیڈ پلانٹ سے پیداوار کا آغاز کر دیا ہے۔
اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز لمیٹڈ کی ذیلی کمپنی اینگرو پیرو آکسائیڈ پرائیوٹ نے ہائیڈروجن پیرو آکسائیڈ پلانٹ سے کمرشل پروڈکشن شروع کر دی ہے۔ کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ایک خط کے ذریعے پیداوار کے آغاز کی اطلاع دی۔
خط کے مطابق، ہائیڈروجن پرآکسائیڈ پلانٹ منصوبے کی تکمیل پر 11 ارب 70 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔ ہائیڈروجن پرآکسائیڈ گیس کا استعمال مختلف صنعتوں کے علاوہ اسپتالوں، پانی کی صفائی اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے بھی کیا جاتا ہے۔