news
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کیس مینجمنٹ کمیٹی کی ازسرنو تشکیل دی
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کیس مینجمنٹ کمیٹی کی نئی تشکیل کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، اس 6 رکنی کمیٹی کی سربراہی چیف جسٹس خود کریں گے، جبکہ اس میں جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس شاہد بلال اور جسٹس شفیع صدیقی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، ایڈیشنل رجسٹرار اور ڈائریکٹر آئی ٹی بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ یہ نئی کمیٹی عدالتی امور کو مؤثر طریقے سے نمٹانے اور مقدمات کے جلد فیصلے کو یقینی بنانے کے لیے حکمت عملی تیار کرے گی۔
دوسری جانب، صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ انہیں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا خط موصول ہوا ہے، جس میں اٹھائے گئے نکات سنجیدہ ہیں۔ عمران خان کی ایک اچھی بات یہ ہے کہ انہوں نے صرف الزامات نہیں لگائے بلکہ شواہد اور ایک یو ایس بی بھی فراہم کی ہے۔ انہوں نے 184 تھری کے معاملے کو کمیٹی کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور عمران خان کا خط آئینی بنچ کمیٹی کو بھیج دیا گیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کا خط کمیٹی کو بھیجنے کا فیصلہ پہلے ہی کر لیا گیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہیں وزیراعظم کا خط بھی موصول ہوا ہے، جس کا جواب انہوں نے اٹارنی جنرل کے ذریعے بھیجا۔ میں نے وزیراعظم سے کہا کہ وہ اپنی ٹیم کے ساتھ آئیں، اور ہم نے قائد حزب اختلاف سے بھی بات چیت کی۔