news

پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا فواد چوہدری کے حملے کی مذمت

Published

on

پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے فواد چودھری کے شعیب شاہین پر حملے کو سنگدلانہ قرار دیا ہے۔ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے اس جھگڑے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ صرف شعیب شاہین پر نہیں بلکہ تحریک انصاف کے چہرے پر بھی طمانچہ ہے۔ انہوں نے شعیب شاہین کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ فواد چودھری کسی بھی فورم پر خود کو پی ٹی آئی کے نمائندے کے طور پر پیش کرنے کے مجاز نہیں ہیں۔

سیاسی کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں فواد چودھری کی مذمت کی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ان کی گالم گلوچ اور بدزبانی ان کے فحش گوئی کے رجحان کی عکاسی کرتی ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر فواد چودھری کا شعیب شاہین پر بلا اشتعال حملہ ایک نہایت سنگدلانہ اقدام ہے اور یہ دلیل و منطق کے مقابلے میں حیوانی جبلّت کا اظہار کرتا ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ فواد چودھری کی ذات سے بانی چیئرمین کی ہدایت پر لاتعلقی اختیار کرنے کے بعد یہ تنازعہ کھڑا ہوا ہے۔ ان کا ماضی بھی ایسے کئی واقعات سے بھرا ہوا ہے۔ سیاسی کمیٹی نے کہا کہ فواد چودھری کی جانب سے طاقت کے استعمال اور مخالفین سے اسکور برابر کرنے کے لیے ایسے حربوں کا استعمال یہ پہلا واقعہ نہیں، بلکہ ایسے کئی واقعات ان کے ماضی میں بھی موجود ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version