news

شمسی توانائی سے چلنے والی ڈیوائس جو ہوا سے ایندھن بنائے

Published

on

سائنس دانوں نے ایک ایسی ڈیوائس تیار کی ہے جو شمسی توانائی سے چلتی ہے اور ہوا سے آلودگی کو کشید کر کے اسے کاروں اور طیاروں کے ایندھن میں تبدیل کر سکتی ہے۔

یونیورسٹی آف کیمبرج کے محققین کی ٹیم نے یہ نیا ری ایکٹر ضیائی تالیف کے اصولوں سے متاثر ہو کر بنایا ہے، جو ماحول میں موجود کاربن ڈائی آکسائیڈ کو سِن گیس میں تبدیل کرنے کے لیے کسی تار یا بیٹری کی ضرورت نہیں رکھتا۔

محققین کا کہنا ہے کہ یہ ری ایکٹر موسمیاتی بحران کے حل کے طور پر کاربن کشید کرنے اور ذخیرہ کرنے کی موجودہ ٹیکنالوجیز (سی سی ایس) کا ایک متبادل فراہم کرتا ہے۔

سی سی ایس کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے یا ختم کرنے کے ایک طریقے کے طور پر دیکھا جاتا ہے، اور حال ہی میں برطانوی حکومت نے اس ٹیکنالوجی کے لیے 22 ارب پاؤنڈز مختص کیے ہیں۔

موجودہ سی سی ایس طریقہ کار پر زیادہ توانائی کے استعمال کی وجہ سے تنقید کی جا رہی ہے، اور زیر زمین پریشرائزڈ کاربن ڈائی آکسائیڈ کو ذخیرہ کرنے کے حوالے سے بھی تحفظات موجود ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version