news

فواد چوہدری کا شعیب شاہین سے صلح کا دعویٰ، شعیب شاہین کا انکار

Published

on

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پی ٹی آئی رہنماء شعیب شاہین کے ساتھ صلح ہونے کا دعویٰ کیا ہے، لیکن شعیب شاہین نے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے صلح کرنے سے انکار کر دیا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ ہم نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کہنے پر صلح کی ہے۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ شعیب شاہین نے عمران خان کا نام لے کر انہیں بھگوڑا کہا ہے۔

جب انہوں نے اس بات کی تصدیق عمران خان سے کی تو انہوں نے کہا کہ ایسا کچھ نہیں کہا گیا۔ فواد چوہدری نے شعیب شاہین کو یہ بھی کہا تھا کہ وہ عمران خان کا نام لے کر ایسی باتیں نہ کریں۔ شعیب شاہین روزانہ انہیں ٹی وی پروگرامز اور سوشل میڈیا پر نشانہ بناتا رہتا ہے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے حکم پر یہ معاملہ ختم ہو چکا ہے اور ہم نے صلح کر لی ہے۔

جب ایک صحافی نے فواد چوہدری سے سوال کیا کہ کیا آپ نے خود ہی مکا مارا اور پھر خود ہی صلح بھی کر لی؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ جب مکا مارا تھا تو صلح بھی مجھے ہی کرنی تھی۔ دوسری جانب، پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء بیرسٹر شعیب شاہین نے کہا کہ وہ فواد چوہدری کو کبھی معاف نہیں کریں گے اور یہ کہ فواد جھوٹ بول کر گئے ہیں، انہوں نے ان سے کوئی صلح نہیں کی۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے یہ باتیں کیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version