news
بزنس کمیونٹی کا ایف بی آر کے اختیارات کم کرنے کے فیصلے پر خیر مقدم
اسلام آباد:
حکومت کی جانب سے ایف بی آر کے اختیارات میں کمی کے فیصلے پر بزنس کمیونٹی نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
وزیر خزانہ کی طرف سے نیشنل ٹیکس پالیسی یونٹ کے قیام کی حکمت عملی کو پاکستان بزنس کونسل نے سراہا ہے، اور کہا ہے کہ ایف بی آر سے ٹیکس پالیسی اور ٹیکس وصولی کو علیحدہ کرنا ملک کے مفاد میں ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کا مطالبہ: ایف بی آر سے ٹیکس پالیسی بنانے کا اختیار واپس لے لیا گیا
پاکستان بزنس کونسل نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ تجارت و صنعتی ایوان اور تاجربرادری طویل عرصے سے ایف بی آر سے ٹیکس پالیسی یونٹ کو الگ کرنے کی درخواست کر رہی تھی۔
ٹوئٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیر خزانہ کی قیادت میں ٹیکس پالیسی یونٹ ٹیکس نیٹ کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا، اور توقع ہے کہ وزیر خزانہ جلد ہی پالیسی ایڈوائزری بورڈ تشکیل دیں گے جس میں اسٹیک ہولڈرز بھی شامل ہوں گے۔