news
آرمی چیف عاصم منیر کا زرعی ترقی پر زور، پنجاب کا کلیدی کردار
اسلام آباد:
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پنجاب پاکستان کا زرعی پاور ہاؤس بن چکا ہے، اور فوج ملک کی معاشی ترقی کے عمل میں بھرپور حمایت فراہم کرتی رہے گی۔
آرمی چیف نے زرعی منصوبوں کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدید زراعت میں صوبہ پنجاب اور یہاں کے کسانوں کا قائدانہ کردار قابل تعریف ہے۔
مزید پڑھیں: پنجاب میں کسانوں کو تمام زرعی سہولیات ایک چھت تلے فراہم کرنے کا منصوبہ شروع کیا گیا ہے۔
جنرل سید عاصم منیر نے مزید کہا کہ گرین کارپوریٹ منصوبے کے تحت حاصل کردہ کامیابیاں حوصلہ افزا ہیں اور ترقی کی نوید پیش کرتی ہیں۔
آرمی چیف نے پنجاب حکومت کے گرین کارپوریٹ منصوبے کے تحت کی جانے والی کوششوں اور حاصل کردہ کامیابیوں کی تعریف کی۔